لاہور : سمارٹ فون صارفین کیلئے خوشخبری مایہ ناز کمپنی ” نوکیا “ نے پاکستان میں اپنا اینڈرائڈ سمارٹ فون ”نوکیا 3“ فروخت کیلئے پیش کر دیا جس کی قیمت 16 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے گئے 3 اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں سے یہ درمیانی قیمت والا فون ہے جو بنیادی فیچرز سے لیس اور میٹل فریم کے ساتھ ہے ۔ فون کے فرنٹ اور بیک دونوں پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہے ، 5 انچ کی سکرین کے حامل اس فون کا ڈسپلے ایچ ڈی یعنی 720p ہے جسے دھوپ میں باآسانی دیکھنے کے قابل بنانے کیلئے پولرائزڈ سکرین بھی استعمال کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فون میں کواڈ کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 پراسیسر نصب ہے اور 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورڑن ”نوگیٹ“ استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ ڈوئل سم میں بھی دستیاب ہوگا۔فون میں 2650 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ عام استعمال میں ایک سے دو دن تک چل سکتی ہے۔