ماسکو:روس کے نائب وزیرِ خارجہ نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داعش کے بانی ابوبکر البغدادی کی موت کی پوری طرح تصدیق نہیں کرتے بلکہ انھیں اس بات پر ابھی شُبہ ہے اور انکی فورسز اس بات کی تحقیق کر رہی ہیں۔
پچھلے ما ہ روسی فورسزنے کہا تھا کہ انھوں نے شام کے علاقہ راقہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے بانی ابو بکر البغدادی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کر دیا ہے لیکن امریکہ نے اس بات کی تصدیق کرنے سے ا نکار کر دیا تھا اور اسکے علاوہ عراقی اور مغربی حکام نے بھی اس بات میں شبہ ظاہر کیا تھا۔
اب روس کی طرف سے اس بات میں شُبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ فضائی کارروائی میں ابوبکر البغدادی کی موت واقع ہوچکی ہے لیکن اگرتحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے تو یہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت بڑی پیشرفت ہو گی ۔
روس کا ابوبکر البغدادی کی موت پر شُبہ کا اظہار
05:33 PM, 20 Jun, 2017