تیونس کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے کوئی حد مقرر نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

04:53 PM, 20 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور تیونس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں اور اس حوالے سے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے تیونس کے دورے کے موقع پر صدر مملکت 'الباجی قائد السبسی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے تیونسی حکومت اور قوم کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیونس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ہمارے لئے بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ترقی کے لئے متعدد مواقع موجود اور ایران تیونس کے ساتھ اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہے۔

تیونسی صدر نے 12ویں صدارتی انتخابات میں دوسری بار ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی کامیابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور تہران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں پر اپنے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔السپسی نے کہا کہ ایران ایک مہذب اور تاریخی ملک ہے اور ہم اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی ترقی اور گہرانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ظریف، شمالی افریقہ کی تین ریاستوں الجیریا، موریطانیہ اور تیونس کے دورے پر ہیں، ان دوروں کا مقصد ایران اور شمال افریقی ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانا، علاقائی تبدیلیوں، شامی صورتحال اور خلیج فارس خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

مزیدخبریں