ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو توسیع دینے کی خاطر چیمپئنز ٹرافی ختم کیے جانے کا امکان

04:42 PM, 20 Jun, 2017

لندن: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے عندیہ ہے کہ ہر 2 سال بعد ورلڈ ٹی ٹی ٹوئنٹی کروانے کے لیے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں اوول کے مقام پر بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست دی تھی اور اس میچ کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔ بعض میچ آفیشلز کا خیال ہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سے ملتا جلتا ہے جو 2019 سے 10 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ 2021 کی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں شیڈول ہے تاہم اس کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے کیوں کہ ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق مستقبل کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ٹورنامٹنس کو ایک دوسرے سے منفرد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم اس کی جگہ 2، 2 سال کے وقفے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کروانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ رچرڈسن کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹی وی، کمپنیز کیلئے منافع کمانے کا باعث بنتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دینے کا چانس بھی دیتا ہے۔ 16 ٹیموں کی بجائے 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ٹی ٹونٹی ایک ایسا ایونٹ ہے جسے ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم میچوں کے مقابلے اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کے معیار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں