لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقہ کاہنہ میں جدید تعمیر شدہ قبرستان کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مولانا راغب نعیمی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں لاہور کے علاقہ کاہنہ میں حکومت پنجاب نے پاکستان بھر میں پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے۔
کیونکہ ہم سے ہر ایک نے ایک دن اپنے مالک کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور اس کے حضور پیش ہونا ہے ان کا کہنا تھا کہ قبرستانوں کی آبادی بڑھنے سے قبرستانوں کی شدید ضرورت ہے اس لیے حکومت پنجاب نے شہر خموشاں اتھارٹی قائم کی ہے آج پہلے جدید قبرستان کی تعمیر مکمل کی ہے ۔
مولانا راغب نعیمی نے دعا کی ہے یہاں پر تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سہولتیں میسر کی گئی ہیں جدید سرد خانہ تعمیر کیا گیا ہے جس میں نعشوں کو رکھا جا سکے گا مردوں کو غسل دینے کے لیے شاندار نظام قائم کیا گیا ہے ایک عمدہ جنازہ گاہ بنائی گئی ہے۔
نعش کو ایمبولینس سے نکال کر انتظار گاہ میں رکھنے کے لیے بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے وضو کے لیے بہت اچھا انتظام کیا ایک جدید جنازہ گاہ کی تمام ضروریات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ پورے پاکستان میں پہلا منصوبہ ہے اس کا جال پورے پنجاب میں ہم پھیلا رہے ہیں آبادی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے ہم سب نے اس ملک کی طرف لوٹ کرجانا ہے اور آخری آرام گاہ کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کا قیام عمل مین لایا گیا ہے اس طرح کے جدید قبرستان پورے پنجاب میں بنائے جا رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں