اسلام آباد: پاکستانیو کے لئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 90پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تهی۔ نیپرا نے درخوادت کی سماعت کی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔
صارفین کو انیس ارب روپے کا ریلیف بجلی کے آئندہ بلوں میں ملے گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں