چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا  انعام ،مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب

01:31 PM, 20 Jun, 2017

مردان : مردان میں کاٹلنگ چورنگی چوک چیمئپنزٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے نام منسوب کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخرزمان نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بہترین پرفارمنس دے کرقوم کا سرفخرسے بلند کیا جس کے بعد اب مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب کردی گئی ہے جوان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔

ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایارنے کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب کرنے کا ایگزیکٹیوآرڈرجاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان اورقومی کرکٹ ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا، شاندارکارکردگی کےاعتراف میں چوک کوفخرزمان کےنام سے منسوب کیا۔

واضح رہے کہ فخرزمان چیمپئنزٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اورایک سنچری اسکورکرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جب کہ فائنل میں ان کی بنائی گئی شاندارسنچری نے جیت میں خاصی مدد کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں