نوازشریف فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں، خورشید شاہ

12:19 PM, 20 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں۔میاں صاحب کو معلوم ہے ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ۔ انہوں نے قطر کے معاملے پر ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے پہلے کہا تھا کہ سپورٹس کو سپورٹس کی ہی نظر سے دیکھا جائے اسے جنگ کے ماحول میں تبدیل نہ کیا جائے کیونکہ اگر پاکستان نے اس سے پہلے شکست کھائی تھی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا پاکستان نے جس طرح دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا اس سے نظر آتا تھا کہ پاکستان جیتے گا۔ پاکستان ڈپلومیٹک چینل اور فارن آفس پر جو اربوں روپے خرچ کرتا ہے اس کے باوجود کوئی رول نہیں ہوتا یہ میدان میں شکست کھاتے ہیں اس سے بڑا کام ہمارے اسپورٹس مینوں نے کیا ہے اور پاکستان کو بہت بڑی فتح دلائی ہے کھلاڑیوں نے پاکستان کا جھنڈا اور پاکستانی قوم کا سرپوری دنیا میں اونچا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کھیل کے ذریعے دنیا کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی اس کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو بھی دینا چاہیے اور کنجوسی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کرکٹ بورڈ ہی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ابھی تک شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے ہم نے جے آئی ٹی کو ہمیشہ سپریم کورٹ کا حصہ سمجھا ہے میاں صاحب کو معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں قطر کے معاملے پرپاکستان نے ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ،وزیر اعظم کو فی الفور استعفی دے دینا چاہیے یہ لوگ تو زمین تنگ کرنے والے ہیں یہ طاقتور لوگ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں