اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے جیتے ہوئے مہروں کی تلاش تیز کر دی۔ جس کے لئے تحریک انصاف کی نظریں پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق پر جم گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق احمد یار ہراج کے بعد مسلم لیگ ق کے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے میجر (ر) طاہر صادق اور نیلوفر بختیار کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات ہیں اور باضابطہ شمولیت کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے سابق وفاقی وزراء نذر محمد گوندل اور فردوس عاشق اعوان کے بعد گزشتہ ہفتے گوجرانوالہ سے سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں