کرپشن کیس کی سماعت سے پہلے شرجیل میمن بیمار پڑ گئے

11:53 AM, 20 Jun, 2017

کراچی: کیس کی سماعت سے پہلے شرجیل میمن علیل ہو گئے۔ کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو 19 جون کو ساڑھے تین بجے لایا گیا۔ انہیں مختلف بیماریوں کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کی سماعت بھی آج ہونی ہے۔ عدالت نے شرجیل میمن سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی، یوسف کابورو، انعام اکبر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن کے وکلا کا کہنا ہے کہ عدالت میں ان کے موکل کے استثنیٰ سے متعلق درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں