ن لیگ کو دھچکا، شوکت بھٹی جعلی ڈگری پر نااہل

11:44 AM, 20 Jun, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے نااہلی کا فیصلہ سنایا۔ راجہ شوکت بھٹی پی پی 4 راولپنڈی سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار کیانی نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن میں پی پی امیدوار کی درخواست کی سماعت دو سال تک جاری رہی۔ حتمی دلائل کے بعدالیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رکن کو نااہل قرار دیدیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں