تحریک انصاف پر پابندی، پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ

06:23 PM, 20 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان  کے بعد  پیپلز پارٹی نے آئندہ چند روز میں اعلی سطح مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریکِ ہونگی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائیں گی۔  پیپلز پارٹی رہنماؤں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں۔ 

مزیدخبریں