مفت اور قرض پر سولر پینل حاصل کرنے والوں   کی اہلیت کا طریقہ کار طے

مفت اور قرض پر سولر پینل حاصل کرنے والوں   کی اہلیت کا طریقہ کار طے

لاہور: پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔


محکمہ توانائی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پیش  کیے گئے  فائنل پلان کے مطابق ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سو لر پینل نہیں ملیں گے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین بھی سولر اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے، ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کی سو لر پینل اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔


ذرائع  کے مطابق یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی۔

روشن گھرانہ اسکیم کے منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا اور منظوری کے بعد  اہل افراد کو سو لر پینل دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔