پیرس: اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری، پاکستان کا پہلا دستہ پہنچ گیا

 پیرس: اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری، پاکستان کا پہلا دستہ پہنچ گیا

لاہور: پیرس اولمپکس 2024میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کا پہلا دستہ گزشتہ روز پیرس پہنچا تھا۔ 

 پاکستان کے پہلے دستہ پاکستان کا پہلا دستے میں شوٹنگ ٹیم کے کھلاڑی شامل تھے۔شوٹنگ ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کشمالہ طلعت،غلام مصطفی،گلفام جوزف کررہے ہیں۔

پاکستان کا دوسرا دستہ 22 جولائی کو روانہ ہوگا جس میں سوئمرز اور آفشلز شامل ہوں گے۔پاکستان کے تیسرے دستے میں اتھلیٹکس کے کھلاڑی 24 جولائی کو پیرس جائیں گے۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو سجے گی جس میں پاکستان کا اٹھارہ رکنی دستہ اولمپیکس کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا۔

مصنف کے بارے میں