پنجاب پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار کر لیا

02:19 PM, 20 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے خطرناک اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار کر لیا۔اشتہاری کاظم علی تھانہ سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے ہٹ اینڈ رن کے دہرے قتل میں مطلوب تھا۔

 ترجمان پنجاب پولیس  کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی باہمی کوارڈینیشن سے مجرم کو عمان سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی مسقط سے گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور سنگین جرائم میں مطلوب دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

مزیدخبریں