بلوچستان: ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک میں کیسز کی تعداد 9 ہو گئی

12:57 PM, 20 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں  ڈیڑھ سالہ بچہ  میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی۔

ب کی یونین کونسل حسن زئی اربن 2 سے ڈیڑھ سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

انسداد پولیو کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد ڈوز ہیں۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 6 انسداد پولیو مہم ہو چکی ہیں، بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں