خیبرپختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کافیصلہ

 خیبرپختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کافیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کافیصلہ کر لیا۔صوبائی حکومت کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں  واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی   ہوگی۔

 ساتھ ہی ساتھ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلع بنوں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ بنوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔


محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا،  اعلامیہ کے مطابق  ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سمیت تمام ہیلتھ سٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے، ڈی ایچ او بنوں کو ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بنوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہریوں کے احتجاجی ’امن مارچ‘ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ذمہ داران کا تعین کر کے انھیں قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں. وزیر اعلی نے زخمیوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کابنیادی آئینی اور قانونی حق ہے.

مصنف کے بارے میں