جوبائیڈن کی انتخابی مہم بحال کرنے کی منصوبہ بندی

دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے سے بائیڈن کو روکنے کی مہم تیز

10:43 AM, 20 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: جوبائیڈن نے انتخابی مہم بحال کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ادھر دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے سے بائیڈن کو روکنے کی مہم بھی تیز ہوگئی۔

ایوان نمائندگان کے پانچ اراکین اور مزید ایک سینیٹر نے بائیڈن سے دوڑ سے باہر ہونے کا مطالبہ کردیا۔بائیڈن کی مخالفت کرنے والے ڈیموکریٹ کانگریس پرسنز کی تعداد 28 تک جا پہنچی۔


امریکا کی نائب صدر کمالا ہیریس نے 300 ڈیموکریٹ ڈونرز سے گفتگو کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کمالا ہیریس کے لیے ڈیموکریٹ ڈونرز کو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا دشوار ہوگیا۔کمالا ہیریس نے ڈونرز کو باور کرانے کی کوشش کی کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں تاہم زیادہ تر ڈونرز نے کہا کہ کاملا ہیریس کی بات میں زیادہ وزن نہیں۔

امریکی نائب صدر کی بات چیت بائیڈن پر دستبردار ہونے کے لیے بڑھتے دباؤ کے موقع پر ہوئی۔اکثر ڈیموکریٹس کا خیال ہے کمالا ہیریس ہی بائیڈن کی متبادل ہوں گی۔ رکن انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ کاملا ہیریس نے ڈونرز سے بات وائٹ ہاوس کی درخواست پر کی۔کاملا ہیریس نے بائیڈن سے متعلق صرف مختصر بات کی، سوالات کا جواب نہیں دیا۔

مزیدخبریں