190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی

03:02 PM, 20 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل  کر  لی گئی۔ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر آج اڈیالہ جیل میں سماعت شروع ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ  نے کی۔  سماعت کے دوران نیب کی جانب سے امجد پرویز سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کیمرہ پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے چوہری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے جبکہ بشر بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت پیش نہ ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر بانی چیئرمین کے وکلا کی جرح بھی  مکمل  ہو گئی ، زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشرہ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے،ائندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا گیا۔ 

سماعت کے دوران بانی چیئرمین کو انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست بھی دائر  کی گئی۔

ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے جبکہ  مجموعی طور پر 33 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ، سابق پرنسبل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وزیر  زبیدہ جلال کو عدالت میں طلب کیا تھا اور ان کے بیان ریکارڈ کیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں