120 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر جانے کی اجازت لینا ہوگی، سفر سے متعلق 5 روز پہلے مطلع کرنا ہوگا:روس نے برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی

11:44 PM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ماسکو:روس نے برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔روس میں برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے، سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی سفارت کاروں کو 120 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر جانے کی اجازت لینا ہوگی جبکہ انہیں اپنے سفر سے متعلق 5 روز پہلے مطلع کرنا ہوگا۔

پابندی کے تحت برطانوی سفارت کاروں کو سفری اجازت کیلئے سفر کا سبب، دورے کی نوعیت، ملاقاتیوں کے رابطہ نمبر، ساتھ جانے والے افراد کی تفصیلات، سفر کے دوران استعمال کی جانی والی گاڑیوں کی تفصیلات ر وزٹ اور رہائش کے مقامات سمیت سفر کا روٹ بھی بتانا ہوگا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ برطانیہ کے مخاصمانہ اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ روسی محکمہ خارجہ کے جانب سے یوکرین کے دہشتگرد اقدامات کی حمایت کرنے پر برطانوی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

مزیدخبریں