" حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کا شکریہ "،اہم ملاقات ، موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت

09:36 PM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نےملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس  ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔


وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کی تعریف کی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے ملک کی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم احد چیمہ بھی شریک تھے ۔

مزیدخبریں