گیس کی قیمتوں میں  اضافہ ہوگا لیکن غریب صارفین پر بوجھ نہیں ڈالیں گے:مصدق ملک 

06:26 PM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک
گیس کی قیمتوں میں  اضافہ ہوگا لیکن غریب صارفین پر بوجھ نہیں ڈالیں گے:مصدق ملک 

 اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ  سائفر گم کرنے کی سزا تین سال جبکہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سترہ برس سزا ہے۔مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سائفر گم کرنے کی سزا تین سال جبکہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سترہ برس سزا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  سائفر صرف دو یا تین لوگوں کی نظر سے گزرتا ہے۔چیئر مین پی ٹی آئی نے گمایا بھی اور ٹی وی پر دکھایا بھی۔ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے آئین، ملک اور ریاست کی قربانی دی جس کی سزا بھگتنا پڑنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے جو بیان دیا ہے کہ وہ کوئی ہزاروں یا لاکھوں لوگوں کے سامنے نہیں دیا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ امریکہ خود کہہ رہا ہے ان کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے،یہاں بات ہی ایک کی جاتی رہی کہ حکومت ختم کروائی گئی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی کو پکڑنے کیلئے گاڈی میں ہیروئن نہیں رکھ سکتے۔آئین کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

  گیس کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ تو ہوگا لیکن غریب صارفین پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

مزیدخبریں