نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی انتقال کر گئے

05:44 PM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:نواب آف ریاست جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی انتقال کر گئے، نواب محمد جہانگیر کو گزشتہ روز کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

نواب محمد جہانگیر خانجی کی نماز جنازہ کل  میں ادا کی جائے گی۔ نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملک اور ان کے خاندان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔


ریاست جونا گڑھ نے انیس سو سنتالیس میں  پاکستان سے الحاق کیا۔بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپناحصہ بنالیاتھا۔

مزیدخبریں