پاک یوکرین وزرائےخارجہ کی پریس کانفرنس سے قبل روسی صحافی کو دفتر خارجہ سے نکال دیاگیا

03:48 PM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور یوکرین کے وزرائےخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس سے پہلے روسی صحافی کو دفتر خارجہ سے نکال دیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی نیوز ایجنسی تاس کے اسلام آباد کے رپورٹر ریسلن بیکنی یازوف کو دفتر خارجہ اسلام آباد حکام کی جانب سےپریس روم چھوڑنےکاکہاگیا۔

روسی صحافی کا کہنا تھا کہ یوکرینی سفارتی حکام کی جانب سے مجھے پریس کانفرنس میں شرکت سےروکا گیا۔یوکرینی سفارتی حکام نے پاکستانی حکام کوبتایا کہ کوئی روسی صحافی اس پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرے۔

واضح رہے کہ  یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا  پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔1993 میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ  یوکرین کا پہلا وزارتی دورہ ہے۔ 

مزیدخبریں