شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایک اور مقدمے میں ریلیف، منی لانڈرنگ کیس سے باعزت بری 

01:47 PM, 20 Jul, 2023

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایک اور مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ 

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا دیا۔ نیب ریفرنس میں  شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ 

شہباز شریف اور دیگر کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل مکمل رکھے تھے ۔فیصلے کے وقت وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان عدالت میں موجود تھے۔

مزیدخبریں