اسلام آباد : حکومت کے لیے بری خبر ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عدالت نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا۔ سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی ۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی ۔سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔