راولپنڈی: سی ٹی ڈی کی جانب سے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار ہوگئے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، حفاظتی فیوز اور نقدی برامد کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش ، ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے395 کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئی جبکہ کومبنگ آپریشنز میں20 ہزار 940 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔