قومی اسمبلی اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری

10:24 AM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا۔  اجلاس کے لیے  24نکاتی ایجنڈا جاری  کر دیا گیا۔ 

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2022 قانون سازی کے لئے پیش ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن بل2022، گیس چوری و ریکوری ترمیمی بل 2023، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن بل 2023، دی گنز اینڈ کنٹری کلب ترمیمی بل 2023، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق آرکائیو میٹیریل تحفظ و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023، دی نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش ہوگا جب کہ سائرہ بانو زکواۂ و عشر ترمیمی بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں