پشاور :ریگی میں پولیس ناکے پرفائرنگ،2 اہلکار شہید،2 زخمی

09:10 AM, 20 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور کے علاقے ریگی میں حملہ آوروں نے  پولیس ناکے پرفائرنگ کر دی۔  2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو خیبرٹیچنگ  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق شہدا میں  ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری  ہے۔ 

مزیدخبریں