پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنوانے کا مشن، عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

11:55 PM, 20 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔ عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران  مال روڈ پر واقع ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے خطاب کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، اپوزیشن لیڈر سبطین خان، وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہمارے ارکان اسمبلی کی تعداد 187 ہے۔ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے خود ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں گے۔

مزیدخبریں