لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری پرویز الہٰی سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر آپ کی اور میری ذاتی لڑائی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو اردو میں خط لکھا ہے اور ان کے ذریعے چودھری پرویز الہٰی کو پیغام دیا ہے۔ آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کے ذریعے چودھری پرویز الٰہی کو کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو آپکی وزارت اعلیٰ پر منایا اور آپ نے میرا شکریہ بھی ادا کیا لیکن پھر آپ مجھے چھوڑ کر عمران خان سے مل گئے لہذا اب عمران خان کے امیدوار کو روکنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے لکھا کہ چودھری شجاعت حسین کو عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کرنا چاہیے اگر چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو یہ میری اور ان کی ذاتی لڑائی ہوگی کیونکہ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا اور بعد میں عمران خان سے مل گئے ۔