ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب 

ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  کر لیا گیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج سہ پہر 2بجے ہوگا۔اجلاس میں کابینہ میں ملک کی معاشی وسیاسی صورتحال زیرغور لائی جائے گی۔

نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا چھ نکاتی ایجنڈا  جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ایئر کوریڈور کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اشیاء ضرور یہ کی تجارت کی منظوری دی جائے گی۔افغانستان میں تین پاکستانی ہسپتال کے سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی منظوری دے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ ایجنڈے میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔