لاہور : پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے فون کالز آ رہی ہیں کہ پرویز الہی کو ووٹ دیا کہ آپ کی فیملی کی خیر نہیں ۔
ایم پی اے عمر فاروق نے کہا کہ پی پی 106 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمرفاروق کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا کہ رات سے مختلف میسجز بیرون ملک کے نمبر سے آرہےہیں ۔ کہاجارہاہے کہ اگر آپ نے پرویزالہی کو ووٹ دیا تو اپکی فیملی کی خیر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ رات سے جو عمل شروع کیا ہوا اس کی مذمت کرتاہوں ۔ پیسوں کی آفرز کی جارہی ہے ۔ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں ،پیسے کی لالچ ہے نہ ہی اپنی جان کی پروا ہے۔