چودھری شجاعت حسین سے ایم کیو ایم کے وفد کی اہم ملاقات 

07:50 PM, 20 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور(جانب منزل نیوز) ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات  کی ہے۔ وفد کی قیادت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ۔

ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  ‏پاکستان کو مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ انشاءاللہ سب اچھا ہو گا۔ 

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ہمیشہ فیصلے مشاورت سے کیے ہیں۔ ملاقات میں وسیم اختر، طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں