لاہور(جانب منزل نیوز) ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ وفد کی قیادت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ۔
ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کو مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ انشاءاللہ سب اچھا ہو گا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ہمیشہ فیصلے مشاورت سے کیے ہیں۔ ملاقات میں وسیم اختر، طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک بھی موجود تھے۔