رحیم یار خان سے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ لے کر ترکی پہنچ گئے: فواد چودھری

05:47 PM, 20 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایم پی ایز کی منڈی لگادی گئی ہے۔ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ لے کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری ایم پی اے کو خریدنے کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ارکان کو 40 ،40 کروڑ کی پیش کیش کی جا رہی ہے۔ ہمارے ایم پی ایز کو سارا پیسا زرداری دے رہے ہیں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ یہ زرداری کا پیسا نہیں بلکہ سندھ حکومت کا پیسہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عطا تارڑ ، رانا ثناء اللہ اور آصف زرداری کو گرفتار کیا جائے۔ 

مزیدخبریں