ٹریفک وارڈن پر وکلاء کا تشدد، سی ٹی او منتظر مہدی کا نوٹس، کارروائی کا حکم

03:26 PM, 20 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وکلاء نے ٹریفک وارڈن اکرم پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا ۔ سی ٹی او منتظر مہدی کا واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم ۔

پولیس کے مطابق وکلاء گردی کا یہ واقعہ پی ایم جی چوک پر پیش آیا جہاں 10 سے 15 وکلاء نے ڈیوٹی پر مامور نہتے وارڈن پر تشدد کرکے اُسے بے ہوش کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکلاء نے ٹریفک وارڈن کو اپنے عزیز کا چالان کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وارڈن اکرم نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کاغذات نہ دینے پر وائیلٹرز کی موٹرسائیکل تھانہ پرانی انارکلی میں بند کروا دی ۔ چالان کی رنجش میں ایک گھنٹے بعد وکلاء نے پی ایم جی چوک میں آکر وارڈن پر تشدد کیا ۔ جسے بعد میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایس پی ٹریفک شہزاد خان موقعہ پر پہنچ گئے ۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکلاء گردی کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ منتظر مہدی نے تشدد کرنے والے وکلاء کے لائسنس معطلی کےلئے پنجاب بار کو خط لکھنے کی ہدایت ۔

سی ٹی او لاہور کی وارڈن کے بہترین علاج و معالجہ کی بھی ہدایت ۔

مزیدخبریں