لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے (ق) لیگ کا امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں پرویز الٰہی ہی (ق) لیگ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے ا میدوار ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کا لیٹر جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے ۔ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں اور اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے جبکہ فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں، مہینوں میں نہیں۔