اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے خاتون طیبہ گل کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے طیبہ گل کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ناصرف انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا بلکہ پی اے سی کی طلبی کا نوٹس چیلنج بھی کر دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی درخواست پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی کارروائی پر سٹے آرڈر نہیں دے رہے تاہم انہیں وارنٹس جاری کر دینے کے اقدامات سے روک رہے ہیں۔