لاہور: اقبال روڈ گڑھی شاہو میں شہریوں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف علاقے گڑھی شاہو میں اقبال روڈ شہریوں نے بجلی بندش پر لیسکو کے خلاف احتجاج کیا جس دوران دونوں اطراف کی سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
شہریوں نے لیسکو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 2 روز سے بجلی کی بندش کا سامنا ہے اور اس وجہ سے پینے کے پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے دونوں اطراف کی سڑک بند کئے جانے کے باعث ٹریفک بند ہو گئی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
گڑھی شاہو میں شہریوں کا لیسکو کے خلاف احتجاج، سڑک ٹریفک کیلئے بند
08:51 AM, 20 Jul, 2022