سعودی عرب میں قید پاکستانی وطن پہنچ گئے

11:17 PM, 20 Jul, 2021

اسلام آباد : سعودی عرب میں قید 85پاکستانیوں کا  گروپ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گیا ،
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان نے کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ان 85 خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کئی ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں