مسجد الاقصیٰ سمیت متعدد اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی گئی

10:49 PM, 20 Jul, 2021

ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے  عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی۔

دنیا بھر میں مسلمانوں نے سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارت میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جبکہ مسجد اقصیٰ میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کا اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

انڈونیشیا میں عید پر کورونا پابندیوں کے باعث عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی جبکہ مساجد  نے قربانی کا گوشت گھر گھر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب برطانیہ میں اس باربھی عید پرمسلمان کمیونٹی تقسیم ہے  جس کے باعث بعض آج اور دیگر بدھ کوعیدمنائیں گے۔

امریکا،کینیڈا، اٹلی اورمختلف یورپی ممالک میں بھی آج عید الاضحٰی منائی جارہی ہے۔

برطانوی اورکینیڈین وزرائےاعظم  نے مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد بھی دی۔

مزیدخبریں