محر م کے بغیر پاکستان کی پہلی خاتون نے فریضہ حج ادا کیا

10:11 PM, 20 Jul, 2021

جدہ:  پاکستان کی 35 سالہ بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا,

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔ رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خاتون کو محرم کے بغیر حج کی اجازت دی تھی۔

 بشریٰ شاہ کا کہنا ہے کہ  بچپن سے ہی  اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا  کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔ میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔

 بشریٰ شاہ کے شوہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور گھر میں رہ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی۔

 واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے صرف 60 ہزار عازمین کو فریضہ حج ادا کرے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے اولین شرط ویکسینیشن کروانا تھی۔ اس سال حج کرانے والوں میں 40 فیصد خواتین ہیں۔

مزیدخبریں