پنجاب : پتوکی میں دو ڈاکوؤں نے عید کی شاپنگ سے واپسی پر میاں بیوی کو لوٹ لیا ،ڈاکوؤں نے کھیتوں میں لے کر بیوی کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ۔
نیونیوز کے مطابق جمشیر چک 24 کے رہائشی ندیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کےہمراہ عیدکی خریداری کرکے موٹرسائیکل پر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ جمشیراڈا کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے روک لیا۔
شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ میں کھیتوں میں لے جاکر پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں بعد میں ڈاکوؤں نے اس کےسامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے واقعےکو انتہائی افسوس ناک قرار دیتےہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔