فلائنگ ہارس کے مجسمے کے ہاتھ سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا گرفتار کرلیا گیا

09:00 PM, 20 Jul, 2021

بہاولپور: ہاکی کے کھلاڑی سمیع اللہ خان المعروف " فلائنگ ہارس " کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والا گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس نے ورلڈکلاس کھلاڑی کے مجسمے کے ہاتھ سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا  اور  ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

بہاولپور پولیس نے بھی گرفتار ملزم کی مجسمے کے پاس ہتھکڑی لگی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں