سابق صدر آصف علی زرداری کا عیدالاضحی کے موقع پر پیغام 

08:47 PM, 20 Jul, 2021

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پاکستانی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے خوشی کے اس موقع پر ان بھائیوں اور بہنوں کو شامل کیا جن کی امداد کیلئے اللہ پاک نے احکامات دے رکھے ہیں ۔

سابق صدر نے کہا عید قربان کا دن ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ، آصف زرداری نے کہا کہ آج کشمیر اور اسرائیل میں مسلمان مشکلات اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں ، ہمیں اس سوچ کی مزاحمت کرنےکی ضرورت ہے جو سوچ عدم برداشت اور دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی سوچ ہے ۔

انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ہمیشہ شدت پسندوں کی مزاحمت کی ہے اور کرتی رہے گی ،آصف علی زرداری نے کہا ایک مہذب معاشرہ قائم کرنے کیلئے ضروری ہے صبر ، برداشت اور درگزر کرنے کے اصول اپنانے ہونگے ۔

مزیدخبریں