تہران : عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایرانی دارلحکومت تہران میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے منگل سے 6 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو کہ دارالحکومت تہران اور اس سے متصل علاقوں میں نافذ رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے جو کہ اب وبا کی پانچویں خطرناک لہر میں تبدیل ہو رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں تہران طبی پابندیوں اور پروٹوکولز کی وجہ سے ریڈ زون میں رہا ہے جس کے سبب اموات کی شرح 70 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد تک آ گئی ہے۔
ایران میں عیدالاضحیٰ بدھ کو منائی جائے گی اور عید کے موقع پر لوگوں کے بے تحاشہ آمد و رفت کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار چھٹیوں میں لوگوں کے بڑے پیمانے پر میل جول سے وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ان خطراک کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر دارالحکومت میں 6 روز لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔