جدہ :سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہر طرف جل تھل ہو گیا ،سعودی عرب کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشہ دو روز سے سعودی عرب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،عمسیر،ابھا اور نجران میں طوفانی بارشوں سے ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا ہے ،سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے لئے ہفتے کے روز تک جاری رہنے والے موسم کی انتباہی اشاعت جاری کی گئی ہے۔حاجیوں کو بھی موسم کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
مسلسل بارشوں کےباعث صحرائی وادیوں میں بھی سیلابی صورتحال کا سامناہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے بارش سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب جانےسے مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔
سعودی حکام نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں وک سیلاب زدہ علاقوں میں سفر کرنے سے روک دیا ۔