اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان عید قربان منانے کیلئے نتھیا گلی پہنچ گئے ،عمران خان خاتون اول کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عید کی چھٹیاںگزارنے نتھیا گلی پہنچ گئے ،وزیر اعظم کے ہمراہ خاتون اول بھی موجود ہیں ،موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ روڈ نتھیا گلی پہنچے ۔
پاکستان کے دیگر شہروں میں جہاں موسم خوشگوار ہو چکا وہیں نتھیا گلی کا موسم بھی خاصا خوشگوار ہے ،اس وقت نتھیا گلی کا ٹمپریچر 16 کے قریب ہے جب پنجاب میں اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 26 کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔