آزاد کشمیر الیکشن کشمیریوں کے نواز شریف پر اعتماد کا فیصلہ ہوگا: شہباز شریف

06:38 PM, 20 Jul, 2021

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کشمیریوں کے نواز شریف پر اعتماد کا فیصلہ ہوگا ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں ۔ کشمیری مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، نوجوان ، بزرگ ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ستانے والوں کو ووٹ کے ذریعے کشمیر سے چلتا کریں ، شیر کو ووٹ دینے کا مطلب آپ کے حقوق کا تحفظ اور ترقی کی ضمانت ہے ۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اُن کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

مزیدخبریں